مقبوضہ علاقوں میں صیہونی اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری
Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین میں سیف القدس معرکے کے بعد سے اب تک 238 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اللد سٹی میں فلسطینیوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ تین ماہ کے دوران 1948 کی اراضی کے 238 فلسطینوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اللد سٹی میں آباد عرب باشندوں کے خلاف صیہونیوں آبادکاروں کی جانب سے متعدد اشتعال انگیز اقدامات کے باوجود غاصب صیہونی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک منصوبہ بند اقدام کے تحت غیرقانونی صیہونی آباد کار اور سرکاری گماشتے جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ جن کا مقصد فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔