Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان صوبے فراہ میں طالبان کا بھاری نقصان

افغان سیکورٹی ذرائع نے صوبے فراہ میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کا دعوی کیا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فراہ کے آئی جی پولیس خالد حضرتی نے طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے اتوار کی رات کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ میں بڑے پیمانے پر طالبان عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

حضرتی کے بقول ان حملوں میں ان دو ٹینکوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جنھیں طالبان عناصر نے مال غنیمت کے طور پر افغان فوج سے حاصل کر لیا تھا۔افغانستان میں افغان فضائیہ نے طالبان کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور افغان سیکورٹی فورس نے پل خمری میں طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

بغلان پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت کا کہنا ہے کہ پل خمری میں طالبان کا حملہ پسپا کر دیئے جانے کے بعد اس گروہ نے اس شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بغلان کے پڑوس میں واقع تخار اور قندوز پر طالبان کا قبضہ ہوجانے کے بعد اس گروہ نے پل خمری پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

ٹیگس