Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اللد میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس میں ایک تئیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔مقبوضہ فلسطین کے شہر اللد میں پچھلے چند ماہ سے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تسلسل کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے میں بھی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی خـبر ہے۔درایں اثنا غرب اردن کے شہر نابلس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے حملوں  اور تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

ٹیگس