Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • صہیونی دشمن جارحیت کی صورت میں ہمارے سخت جواب کا انتظار کرے: حزب اللہ

صہیونی دشمن جارحیت کرے گا تو حزب اللہ اسے منہ توڑ جواب دے گی، یہ دو ٹوک بات حزب اللہ لبنان کے عہدے دار نے کہی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صہیونی فضائی جارحیت کے ردعمل میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان جنگ کے درپے نہیں ہے لیکن اگر صہیونی دشمن ہماری سرزمین پر جارحیت کرے گا تو حزب اللہ لبنان اسے منہ توڑ جواب دے گی اور یہ وہی حقیقت ہے جو چند دن پہلے رونما ہوئی ہے۔

اسلام ٹائمز کے مطابق شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی ہے اور اگر اسے مناسب جواب نہ دیا جائے تو وہ یہ خلاف ورزی جاری رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں جارحیت کرتے ہوئے بمباری کی اور ہم نے بھی اس کا جواب دیا ہے۔
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ صہیونی دشمن اب بخوبی اس حقیقت سے واقف ہو چکا ہے کہ لبنان میں اندرونی سطح پر درپیش تمام تر مشکلات کے باوجود ہم ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار اور آمادہ ہیں۔

 

ٹیگس