Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن کی قومی حکومت نے مآرب سیکٹر پر دشمن کے زرخرید ایجنٹوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔

صوبہ مآرب کے لئے یمنی حکومت کے گورنر علی طعیمان نے کہا ہے کہ اس وقت فوجی جوان شہر مآرب کے بالکل قریب تعینات ہیں اور صوبے کے پچاسی فیصد علاقوں پر فوج کا کنٹرول ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اس صوبے میں منصور ہادی کے منصوب کردہ گورنر سلطان العرادہ سے مذاکرات اور مآرب سیکٹر پر جنگ بندی کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔

طعیمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قومی حکومت امن کی خواہاں اور جنگ و خونریزی روکنا چاہتی ہے کہا کہ قومی حکومت کا منصوبہ منصفانہ ہے اور گذشتہ چالیس برس سے اب تک اس طرح کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔

صوبہ مآرب کے گورنر نے اس کے ساتھ ہی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر منصور ہادی کے زرخرید ایجنٹوں نے قومی حکومت کے منصوبے کو تسلیم نہ کیا تو فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبے کے باقی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آگے بڑھیں گے۔

ٹیگس