Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۱ Asia/Tehran
  • جنگ کے خواہاں نہیں لیکن دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لبنانی عوام کو یقین ہے کہ حزب اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گي اور حزب اللہ نے لبنانی عوام کی مدد کے لئے اپنے تمام وسائل کو استعمال کیا ہے ۔

          شیخ نعیم قاسم نے جمعے کے روز ،  33  روزہ جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر  مختلف مسائل کے سلسلے میں حزب اللہ  کا موقف بیان کیا ۔

          انہوں نے لبنان کے نور ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے ہفتے حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کو دیا جانے والا جواب ، ایک منصوبہ بند کارروائی تھی اور حزب اللہ کبھی بھی لبنانی عوام کو اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرتی ۔

          شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ کچھ لوگ جو فتنہ پیدا کرنا چاہ رہے تھے ، انہيں ناکامی ہوئي ۔ ان کا اشارہ دروزیوں کے شویا گاؤں میں کچھ لوگوں کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف محاذ آرائي کی کوشش کی طرف تھا ۔

          انہوں نے بتایا کہ لبنان اسلامی استقامت کے مخالفین دو طرح کے ہیں ایک وہ لوگ ہيں جو سیاسی نظریہ رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ تمام لبنانیوں کی نمائندگی نہيں کرتی اور دوسرے وہ لوگ ہيں جو رات دن امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں پر عمل در آمد کے لئے تگ و دو کرتتے رہتے ہیں ۔

          انہوں نے کہا کہ لبنان کے تمام مسائل کی جڑ ، اس ملک کو امریکہ و اسرائیل کے تسلط میں واپس لے جانے کی کوششیں ہیں اور حزب اللہ اس طرح کی ہر کوشش کے سامنے کھڑی ہے ۔

          حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان میں ایندھن کے بحران کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران سے پیٹرول اور ڈیزل در آمد کرنے کے لئے ضروری اقدامات کر دیئے گئے ہيں مگر اس میں تھوڑا وقت لگے گا ۔

         

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس