Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے پانچ ہزار فوجی کابل میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

بیس سال کے دوران افغانستان کو دہشتگردی، بد امنی اور قتل و غارت سے دوچار کرنے والے امریکہ نے وہاں سے اعلانِ انخلا کے بعد ایک بار پھر اپنی واپسی کی خبر دیتے ہوئے پانچ ہزار فوجی دارالحکومت کابل میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکیوں کے انخلا میں مدد کے لئے مزید پانچ ہزار فوجی کابل میں تعینات کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر جو بائيڈن نے اتوار کی صبح کابل میں پانچ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی موافقت کے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ امریکیوں کے لئے خطرہ پیدا کیا گیا تو اس کا بہت ہی سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔

جو بائيڈن نے کیمپ ڈیوڈ میں اپنی رہائشگاہ سے ، افغانستان کے بارے میں نئے فیصلوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وہ وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی ٹیم سے قریبی رابطے میں رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی ٹیم کو افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمے کے ساتھ ہی امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری احکام دیئے گئے ہیں ۔

ٹیگس