Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • بغداد کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بشار اسد کو دعوت

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ بغداد میں عراق کے پڑوسی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے شام کے صدر بشار اسد کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنے دورہ دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد کو بغداد میں تشکیل پانے والے عراق کے پڑوسی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ یہ اجلاس اگست کے آخر میں منعقد ہو رہا ہے اور سن انیس سو نوے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ بغداد میں اس قسم کا کوئی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں عرب، علاقے اور یورپ کے تقریبا دس ممالک خاص طور سے عراق کے پڑوسی ممالک منجملہ ایران، ترکی، سعودی عرب، کویت اور اردن شریک ہو رہے ہیں۔

اب تک ایران، سعودی عرب اور اردن کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے جبکہ فرانس کے صدر میکرون نے بھی اس اجلاس یں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے.

ٹیگس