Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • طالبان نے کابل میں گھروں کی تلاشی شروع کردی ہے،  افغان مندوب

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نے کابل کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے مستقل مندوب غلام اسحاق زئی کا کہنا تھا کہ  لاکھوں افغان شہریوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کابل کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ایئرپورٹ  پر شدید بدنظمی پائی جاتی ہے۔ 

 غلام اسحاق زئی کا کہنا تھا کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ طالبان نے خاص لوگوں کی تلاش میں گھروں کی تلاشی لینا شروع کردی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کہ وہ کابل میں طاقت کے زور پر قائم ہونے والی کسی بھی حکومت کو تسلیم نہ کرے۔

 غلام اسحاق زئی نے کہا کہ ہم افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں تشدد کے فوری خاتمے اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن طریقہ کار استعمال کرے۔ 

ٹیگس