متحدہ عرب امارات نے مفرورافغان صدر کی آمد کی تصدیق کردی
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۳ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات نے مفرور افغان صدر اشرف غنی کی آمد اور ابوظہبی میں قیام کی تصدیق کر دی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گيا ہے کہ اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی گئي ہے۔
اس سے پہلے کابل نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
طالبان اتوار کے روز کابل کے ایوان صدر میں داخل ہوگئے تھے اور اشرف غنی کے فرار ہونے کے بعد عملی طور پر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔