عراق میں دہشتگرد امریکی فوجی کانوائے پر حملہ
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں فوجی ساز و سامان کے حامل ایک امریکی فوجی کانوائے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ دہشتگرد امریکی فوج کے اس کارواں پر بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین کے شہر الصینیہ میں حملہ کیا گیا ہے۔ منگل کو بھی میڈیا ذرائع نے عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے چار کاروانوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبردی تھی۔
حالیہ مہینوں میں عراق میں مختلف فوجی اڈوں میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے ہتھیار پہنچانے والے قافلوں کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ یہ فوجی کارواں شام یا کویت سے ملحق سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اس ملک کی پارلیمنٹ امریکی فوجیوں کے عراق سے باہر نکلنے سے متعلق ایک بل بھی منظور کر چکی ہے۔