Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل خطے میں کشیدگی کی جڑ ہے، حماس ترجمان

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی اقدامات کو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم القاسم نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کے مخاصمامہ اقدامات اور جارحیت کو روکنے کے لیے ٹھوس اور لازمی اقدمات کی ضرورت ہے۔

 حماس کے ترجمان نے شام کے خلاف اسرائيل کے فضائی حملوں کو خطے میں صیہونی حکومت کے کشیدگی پھیلانے والے اقدامات  کی کھلی مثال قرار دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شام میں داخل ہوکر دمشق کے قریب بعض اہداف پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔  

لبنان کی وزیر دفاع اور قائمقام وزیر خارجہ زینہ عکر نے اسرائيل کی جانب سے اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس