عوامی رضاکار فورس کی کارروائی
عراق میں داعش کے میڈیا ونگ کا سرغنہ ہلاک
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے مشرقی صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کی باقیات کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
بغداد میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے بتایا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گردوں کی باقیات کے خلاف یہ وسیع آپریشن دریائے دیالہ کے ساحلی علاقوں میں تین اطراف سے انجام پارہا ہے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390705
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراق کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ الانبار میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے میڈیا ونگ کے سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عراق کی وزارت توانائی نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ کربلا میں بجلی کے ایک ٹرانسمیشن ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے۔عراق کی وزارت توانائی نے کہا کہ ایک ہفتے پہلے بھی بجلی سپلائی کی اسی لائن پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا اور یہ حملہ عراقیوں سے دہشتگردوں کی گہری نفرت و دشمنی کا عکاس ہے۔
واضح رہے عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اب بھی اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت سے سن دوہزار سترہ میں داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا تھا۔