Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان، جامع حکومت کی تشکیل کے لئے گفتگو جاری

افغانستان کے دار الحکومت پر طالبان کے قبضے کے چھ دن بعد اس ملک میں وسیع اور جامع حکومت بنانے کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ایک سینئر مذاکرات کار نے ملک میں وسیع اور جامع حکومت بنانے کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ ملک کی اگلی حکومت میں تمام افغان شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان ملک کے دوسرے سیاسی گروہوں اور پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

طالبان کے ایک سینئر رکن کا بھی کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت، دیگر سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات میں جلد از جلد وسیع اور جامع حکومت تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

طالبان کے سینئر مذاکرات کار سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور مذاکرات میں تمام افغانیوں کو مد نظر رکھا جا رہا ہے اور اس کے بعد کچھ افراد کا انتخاب کیا جائے گا جو اگلی حکومت میں شریک ہوں گے۔

ٹیگس