Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ملاعبدالغنی بردار قندھار سے کابل پہنچ گئے

طالبان کے دوحہ دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے۔

طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ملا عبدالغنی برادر نے کابل پہنچنے کے بعد نئی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

ملا عبدالغنی برادر گزشتہ منگل کے روز دوحہ سے افغانستان کے شہر قندھار پہنچے تھے۔

 یہ قیاس آرئياں بھی کی جارہی ہیں کہ ملا عبدالغنی بردار ہی طالبان کے آئندہ لیڈر ہیں۔ کیونکہ طالبان کے تیز رفتار پیشقدمی کے دوران میڈیا میں سربراہ کا  نام نہیں لیا جارہا۔

ملا عبدالغنی بردار کا شمار طالبان کے چار بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے  ملامحمد عمر کے ساتھ ملکر سن انیس سو چورانوے میں قندھار میں اس گروہ کی بنیاد رکھی تھی۔ 

 

 

ٹیگس