Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے صوبہ مآرب اور الجوف کے علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔

 المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے صرواح ضلع پر پانچ  بار اور مدغل اور ماہلیہ اضلاع پر دوبار بمباری کی جبکہ صوبہ الجوف کے خب اور الشعف اضلاع کو دوبار نشانہ بنایا۔

میڈیا ذرائع نے صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری اور برطانوی فوجیوں کی آمد کے خلاف المھرہ صوبے میں عوامی مظاہرے کی خبر دی ہے۔ گولہ باری کے نتیجے میں کئی یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

ٹیگس