Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر ڈرون حملہ

یمن کی مسلح افواج نے ایک بار پھر جارح سعودی اتحاد کے حساس مراکز اور فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کل رات اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی سعودی عرب کےخمیس مشیط علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ترکی المالکی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے کا مقابلہ اور اسے منہدم کیا گیا ۔

سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن کو جنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ 6 سال سے زائد عرصے سے یمن کے خلاف جاری اس غیر قانونی جنگ اور سعودی جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس