Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کو عبرت کا نشان بنا دیں گے: یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے متحدہ عرب امارات کو انتباہ دیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن احمد الرهوی نے کہا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات نے میون جزیرہ پر قبضہ کرنے کی اپنی سوچ نہ بدلی تو اسے عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ میون کی اہمیت اور باب المندب پر اس کے اسٹرٹیجک کردار کی وجہ سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اسے حاصل کرنے کے درپے ہیں۔

احمد الرهوی نے کہا کہ جارح طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ ماضی میں ان کے ساتھ کیا گیا اور اس سے انھیں سبق سیکھنا چاہئیے اور وہ ہماری طاقت سے واقف ہیں اور یمن کوئی تر نوالہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جغرافیائی حوالے سے یمن کے جزائر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور اسی وجہ سے ان کی نظریں ان جزائر پر جمی ہوئی ہیں۔

ٹیگس