یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت
Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں رحبہ اور صرواح نامی علاقے 8 اور 7 بار جارحیت کا نشانہ بنے۔ شمالی یمن کے صوبے الجوف میں خب اور الشعف کے علاقوں پر بھی شدید حملے کئے گئے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 272 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔