اسرائیل کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں نے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
غاصب صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت نے جولائی کے مہینے میں تین ہزار آٹھ سو چھیاسی بار فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھروں پر حملے کیے ہیں یا بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے اس دوران چار سو چھے فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔