سعودی عرب اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا
Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں کو 39 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے زائد عرصے سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔