Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبوں مآرب اور الجوف پر سعودی اتحاد کے شدید حملے

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب اور الجوف میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب  کے مختلف علاقوں من جملہ صرواح کو 10 مرنتبہ اور رحبہ کو 3 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔  جبکہ صوبہ الجوف کو 14 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جارحیت کی ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس