Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی سو گئے، فلسطینی قیدی نکل گئے

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے بیسان میں جلبوع جیل میں قید 6 فلسطینی قیدیوں نے 10 میٹر طویل سرنگ کھود کر جیل سے کامیابی  سے نکل گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق جیل سے کامیابی سے نکلنے  والے 5 قیدیوں کا تعلق جہاد اسلامی اور ایک قیدی کا تعلق فتح تحریک سے ہے جو کتائب شهداء الاقصی کے سابق کمانڈر تھے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق جیل سے نکلنے میں کامیاب ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیل نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کے ذریعے قیدیوں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4 ہزار 850 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 41 خواتین اور 225 نوجوان قیدی ہیں۔ جبکہ 250 ایسے قیدی بھی ہیں جن پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔

ٹیگس