افغانستان، نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں طالبان بعض ملکوں کی شرکت کے خواہاں
Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے اپنے ملک میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لئے چھے ملکوں منجملہ ایران کو دعوت دی ہے۔
الجزیرہ نیوز ایجنسی نے پیر کے روز طالبان سے وابستہ ایک ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت تشکیل دینے سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لئے چھے ملکوں ایران، ترکی، روس، چین، پاکستان اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
اس ذریعے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت، تشکیل دینے کے لئے تمام مراحل طے ہو گئے ہیں۔
یہ دعوی ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔