Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار سے بوکھلائے اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا

صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی فوج کی فضائیہ نے غزہ پٹی پر منگل کی صبح دو بار حملے کئے۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کی فضائیہ نے کئی فائٹر جٹ سے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس پر بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق اس وحشیانہ بمباری میں خان یونس میں کئی علاقوں منجملہ فلسطین کے استقامتی محاذ کی قادسیہ اور قدس چھاونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس وحشیانہ بمباری میں کئی گھر تباہ ہو گئے تاہم رپورٹ ملنے تک کسی ممکنہ جانی نقصان ککی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

حالانکہ صیھونی فوج اس حملے کو غزہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی طرف مبینہ طور پر بھیجے گئے آتشیں غبارہ پر رد عمل کہہ رہی ہے، لیکن تجزیہ نگار اسے 6 فلسطینی قیدیوں کے اسرائیل کی ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ کھود کر کامیابی سے نکل جانے کی خبر کے سامنے آنے پر، صیہونی حلقوں میں مچی کھلبلی کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی جیل سے فلسطینی قیدیوں کے کامیابی کے ساتھ نکل جانے کی خبر کو سنسر کرنے کی صیہونی حکام کی کوشش کے باوجود، ایک صیہونی کسان کی آڈیو فائل کے لیک ہونے پر، جس نے فلسطینی قیدیوں کو جاتے ہوئے دیکھا تھا، صیہونی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عرب ملکوں میں اسرائیل سے تعلقات بنانے کی ہوڑ اور مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی بربریت کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے، اسرائیل جب چاہتا ہے غزہ کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا دیتا ہے۔

ٹیگس