Sep ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی جیلروں کے ظلم و تشدد سے تنگ فلسطینی قیدیوں نے دو اسرائیلی جیلوں میں آگ لگائی

عبری ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں نے ایک اور صیہونی جیل میں آگ لگا دی۔

شہاب نیوز کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی جانب سے نقب کے صحرائی علاقے میں واقع ’کتسیعوت‘ جیل میں آگ لگا دئے جانے کے بعد، رامون جیل کے فلسطینیوں نے بھی صیہونی ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس جیل کی دو سیل میں آگ لگادی۔

اس اقدام کے بعد، صیہونی شعبہ انٹیلیجنس شاباک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دوسرے جیلیوں میں اسی طرح کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہے کیونکہ اس بات کا زیادہ احتمال ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی دوسری جیلوں میں بھی فلسطینی اسی طرح کا اقدام کر سکتے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن نے اس بارے میں بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کی سبھی جیلوں میں قیدیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انہیں منتقل و متفرق کئے جانے کی کسی بھی ہدایت پر عمل نہیں کرینگے اور ہرحال میں صیہونی پولیس کے اقدامات کے خلاف ڈٹ جائینگے۔

اس سے پہلے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے قیدیوں نے انتباہ دیا تھا کہ اگر جیل کے عہدیداروں نے انہیں کہیں اور منتقل کیا تو وہ جیل کی کوٹھریوں میں آگ لگا دینگے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز صیہونی جیل ’کتسیعوت‘ میں فلسطینی قیدیوں نے اپنے خلاف صیہونی انتظامیہ کے وحشیانہ رویے پر احتجاج کرتے ہوئے اس جیل کی 7 سیل میں آگ لگا دی تھی۔

پیر کے روز 6 فلسطینی قیدیوں کی مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں وا‍قع ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ بناکر نکلنے میں کامیابی کے بعد سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی سکورٹی فورسز کا وحشیانہ رویہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔

 

 

ٹیگس