Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • شام: درعا میں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی

جنوب مغربی شام کے علاقے درعا البلد میں شامی فوج کی تعیناتی کے بعد اس علاقے کے شامی پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق درعا البلد میں امن و استحکم کی برقراری کے لئے شام کی حکوت اور مسلح مخالفین کے درمیان سمجھوتہ ہوجانے کے بعد اس علاقے کے لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوجی ماہرین، لوگوں کے لئے ملبہ صاف کرنے اور راستے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شامی عوام کی وطن واپسی میں آسانی ہو سکے۔

شامی مخالفین نے بھی ہتھیار تحویل میں دے دیئے ہیں اور وہ شمالی شام منتقل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب شمال مشرقی شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ صوبے الحسکہ کے جنوبی شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے کے قریب دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ابھی تک اس حملے کی تفصیلات اور ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

ٹیگس