امریکہ طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کرے، طالبان ترجمان
Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گروہ کے بعض رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کردے۔
دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کرنا دوحہ میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کا حصہ ہے اور واشنگٹن کو اس کی پابندی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کی سرزمین کو دیگر ملکوں کے خلاف استعمال نہ ہونے کے وعدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ حقانی گروپ سمیت بعض طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ میں باقی رکھنا ، دوحہ معاہدے کے منافی ہے اور امریکہ اور افغانستان دونوں کے حق میں نہیں۔