Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینیوں پر صیہونی پلیس کے ظلم کے جواب میں غزہ سے فلسطینی استقامتی محاذ نے آج علی الصبح مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) پر میزائل سے حملہ کیا۔

فلسطینی ذرا‏‏ئع کے مطابق، استقامتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین پر 10 سے زیادہ راکٹ مارے۔

استقامتی محاذ کی طرف سے راکٹ فائر ہونے پر کئی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سایرن بجنے لگے اور مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

 مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی کی شہادت اور جلبوع جیل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے 6 فلسطینیوں میں 2 فلسطینیوں کی گرفتاری کی خبر آنے کے کچھ گھنٹے بعد، استقامتی محاذ نے یہ میزاءل حملہ کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے اعلی عہدیدار خالد البطش نے جمعہ کو صیہونی حکومت کو انتباہ دیا تھا کہ ان 6 فلسطینیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تشدد آمیز رویے کی صورت میں استقامتی محاذ اس کا سخت جواب دے گا۔

خالد البطش نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملکوں سے اپیل کی  تھی کہ صیہونی حکومت پر دباو ڈالیں کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ مظالم کو لگام دے۔

اس وقت صیہونی جیلوں میں قریب 4800 فلسطینیی قید ہیں جن میں 170 بچے، 40 عورتیں اور دسیوں بوڑھے ہیں۔

صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو آئے دن ذہنی و جسمانی تکلیف دی جاتی ہے یا انکے ساتھ غیر انسانی رویہ اپنایا جاتا ہے۔

اُدھر دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فلسطینی جوانوں نے ہفتے کو علی الصباح  مقبوضہ ویسٹ بینک میں رام اللہ کے النبی صالح گاؤں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔  فلسطینی جوانوں نے ڈرون گرانے کے بعد اس کا ملبہ اپنے قبضے میں لے لیا، جس کے بعد  صیہونی فوجیوں نے النبی صالح گاؤں پر حملہ کر دیا۔

اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

ٹیگس