Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی جوانوں اور صیہونی پلیس میں جھڑپ

مقبوضہ ویسٹ بینک کے جنین علاقے میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی پلیس کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق، اتوار کی رات جنین کے شمال میں وا‍قع الجملہ چک پوسٹ پر یہ جھڑپ ہوئی۔

اسی طرح ’عرابہ‘ قصبے اور دوتان چک پوسٹ کے قریب وا‍قع ’العرقہ‘ گاؤں میں بھی فلسطینی جوانوں اور صیہونی پلیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے صیہونی پلیس گذشتہ پیر کو جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعہ نکلنے میں کامیاب ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں کا پتہ لگانے کے لئے، نسل پرست دیوار کے قریب گاؤں اور قصبوں میں گھروں میں گھس کر انکی تلاشی رہ رہے ہیں۔

ٹیگس