Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکا میں ایک ساتھ 700 پروازیں ہوئیں منسوخ

امریکہ کی فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کا سلسلہ دوسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے اور اب اس کی زد میں اس ملک کے 40 بڑے ایئرپورٹ آگئے ہیں۔

 سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، امریکہ میں 700 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کی وجہ حکومت کے تعطل، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور اور ایئرٹریفک کنٹرول کے عملے کی تعداد میں شدید قلت ہے۔

امریکی ہوابازی کے حکام کے مطابق اگر یہی صورتحال جاری رہی تو مزید 10 فیصد پروازیں منسوخ کردی جائيں گی۔

اس وقت پورے امریکا میں ٹرمپ کے خلاف عظیم مظاہرے ہو رہے ہیں۔ عام لوگوں میں ٹرمپ کی سیاست اور اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے کافی غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 

ٹیگس