Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرے

ہزاروں افغان شہریوں نے قندھار میں طالبان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے خلاف مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب قندھار کے شہریوں کو ایک فوجی کالونی خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔

طالبان حکومت کے اس فرمان کے بعد قندھار کے عوام نے گورنر ہاؤس کے سامنے اکٹھا ہو کر طالبان کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

تقریبا تین ہزار افغان خاندانوں کوایک فوجی کالونی ترک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

قندھار کے مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق مظاہرین  نے بتایا ہے کہ انھیں تین دن کے اندر اپنا گھر بار چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں زیادہ تر ریٹائرڈ افغان فوجی جرنیلوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خاندان آباد ہیں۔

طالبان کی عبوری  حکومت نے اب تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے

ٹیگس