Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جارح امریکی سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرکے درجنوں یمنی شہریوں کو خاک وخون و غلطاں کردیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے مجزر اور مدغل نامی علاقوں پر سات بار، صرواح کے علاقے پر سولہ بار، صوبہ صعدہ کے کتاف نامی علاقے پر چھے بار اور تعز ایئرپورٹ پر چار بار وحشیانہ بمباری کی ہے۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے تازہ وحشیانہ حملوں میں کم سے کم چالیس یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

درایں اثنا شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے الرقو اور آل الشیخ نامی علاقوں پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں ایک یمنی شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

یمنی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد، یمن کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو ستائیس مرتبہ صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کے اعلان کے مطابق جارح سعودی اتحاد الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بائیس مرتبہ جاسوسی کی پروازیں انجام دیں، متعدد بار گولہ باری کی اور دو سو چوبیس سے زیادہ بار حملہ کیا۔

ادھر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مارگرانے کی خبر دی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی سسٹم، شمالی یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مارگرانے میں کامیاب رہا ہے۔

یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اس ڈرون طیارے کو کتاف کے اطراف کے علاقے کی جاسوسی کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگرممالک کی مدد سے مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہےاور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک بیس ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

سعودی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کے باعث یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن یمنی عوام کے بے مثال استقامت کے نتیجے میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے ۔

ٹیگس