Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran

اقتصادی اور توانائی کے بحران کا سامنا کر رہے دوست ملک لبنان کے لئے ایندھن کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایندھن کی قلت کا سامنا کر رہے لبنان کی مدد کے لئے ایران اور عراق کی طرف سے ایندھن کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

عراق کی جانب سے بھیجی گئی پہلی کھیپ لبنان پہنچ گئی ہے۔  32 ہزار ٹن مزٹ آیل کا حامل جہاز لبنان کے ساحل پہنچا ۔

ایندھن کو ہفتے کے روز خالی کر لیا گیا۔ اسی طرح عراق کی طرف سے ایندھن کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے لبنان پہنچے گی۔

اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کے لئے ایندھن بھیجا تھا۔ یہ ایندھن بحری جہاز سے شام کی بندرگاہ پہونچا، پھر وہاں سے ٹینکروں کے ذریعہ لبنان پہونچایا گیا تھا۔  ایرانی ایندھن لبنان پہونچنے پر عوام نے سڑکوں پر نکل کر آیل ٹینکر کے ڈرائیورں کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔

ٹیگس