باقی بچے دو فلسطینی قیدی بھی گرفتار ہو گئے
صیہونی جیل ’جلبوع‘ سے سرنگ کھود کر آزاد ہوئے چھ فلسطینیوں میں باقی بچے 2 فلسطینی دوبارہ گرفتار ہوگئے۔ باقی چار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
صیہونی اخبار ’جروسلم پوسٹ‘ کے مطابق، ’جلبوع‘ جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہونے والے چھ قیدیوں میں باقی بچے دو قیدی بھی گرفتار ہو گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
قدس نیوز نے گرفتار ہوئے فلسطینیوں کی پہچان ’ایہم کممجی‘ اور ’مناضل انفیعات‘ بتائی جو 7 ستمبر کو چار اور ساتھیوں کے ساتھ سب سے زیادہ محفوظ سمجھی جانے والی ’جلبوع‘ جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل چار کو صیہونی پلیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
ایک صیہونی وب سایٹ کے مطابق، ’جلبوع‘ جیل سے آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی مدد لی گئی جسکے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
مزید دیکھیئے:
فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کا تشدد
صیہونی عدالت نے فلسطینی قیدیوں پر دہشتگردی کا الزام دھرا
صیہونیوں کے تشدد کے بعد ایک فلسطینی قیدی کوما میں
فلسطینی قیدیوں کے فرار کی ویڈیو سامنے آ گئی
دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے سنیچر کی رات مقبوضہ ویسٹ بینک کے جنین شہر پر چڑھائی کر دی جسکے دوران فلسطینیوں سے ہوئی جھڑپ میں ایک فلسطینی جوان زخمی ہو گیا۔
فلسطینی ذرائع نے اسی طرح اتوار کو علی الصباح جنین پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے وقت کئی دھماکوں کی آواز سنائی دینے کی خبر دی ہے۔