Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جرائم پر اقوام کو تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے یمن کے صوبے شبوہ میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ایک ہی کنبے کے 6 افراد شہید ہوگئے۔

سنیچر کی رات کو سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مشرقی صوبے شبوہ کے ’مرخہ‘ ضلع میں ایک کار پر حملہ کیا جس میں 6 عام لوگ مارے گئے۔

یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا کہ یمن کے معاملے یو این کے نئے خصوصی نمائندے ہینس گرنڈبرگ نے اتوار کے روز عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے یمن میں صلح کے تعلق سے انجام دیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ 

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم 20000 یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خورد ونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمنی عوام کی استقامت کی وجہ سے سعودی حکومت اور اسکے اتحادی یمن کے تعلق سے اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

 

 

ٹیگس