افغانستان کی تعمیر نو کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں: روس
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پرعائد ہوتی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ کے بعد افغانستان میں سماجی و اقتصادی تعمیرنو کو پہلے فرض کے طور پر تسلیم کریں۔
منگل کے روز ایک بیان میں روسی ترجمانِ وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ہیں جو ۲۰ برسوں تک افغانستان میں موجود رہے۔
اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ یی نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری لے اور انہیں اقتصادی و انسانی امداد پیش کرے۔