Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۷ Asia/Tehran
  • جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر رکشے میں سوار مسلح افراد نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ میں کم سے کم پانچ افراد فورا ہی ہلاک ہوگئے تھے - ہلاک ہونے والوں میں چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور دو طالبان اہلکار شامل ہیں-

ابھی تک جلال آباد حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے - جلال آباد میں داعش دہشت گرد گروہ سرگرم ہے اور اس نے ماضی میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کی ہےاس حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوگئے اس درمیان جلال آباد میں ہی ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے طالبان کے دو افراد زخمی ہوگئے - غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد اب مسلح افراد کی کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے۔

ٹیگس