یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب میں واقع رحبہ اور حریب نامی اضلاع پر دو دوبار بمباری کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مرکزی یمن کے صوبہ شبوہ کے عسیلان ضلع کو بھی چار بار حلموں کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق شمالی یمن میں واقع ضلع جوف اور المزاریف بھی دوبار جارح سعودی اتحاد کے حملوں کا نشانہ بنا ہے۔
درایں اثنا صوبہ مآرب کے گورنر نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے سیکڑوں تکفیری دہشتگردوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف جنگ کے لئے بھیجا ہے۔ صوبہ مارب کے گورنر نے کہا کہ سعودی امریکی اتحاد اپنی حالیہ شکست کے بعد ضلع حریب کے مختلف علاقوں میں فوجی اڈے اور چھاؤنیاں قائم کرنا چاہتا ہے۔
یمن کے صوبہ مآرب کے گورنے نے مزید کہا کہ امریکی سعودی اتحاد کے انٹیلیجنس اداروں نے مآرب کی جنگ میں اپنی حتمی شکست کو روکنے کے لئے اپنا آخری حربہ بھی بےنقاب کردیا ہے اور وہ حربہ القاعدہ اور داعش کے دہشتگردوں کا استعمال ہے۔
یمنی ذرائع نے بدھ کو اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی مآرب کے ضلع حریب پر کنٹرول کر لیا ہے۔
سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید، لاکھوں زخمی اور دسیوں لاکھ بے ہوچکے ہیں لیکن جارح اتحاد اب تک اس جارحیت سے اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکا ہے۔