Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے 143 پائلٹ گرفتار

تاجیکستان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں 143 افغان پائلٹوں کو گرفتار کر لیا جو طالبان کے انتقام کے خوف سے افغانستان سے بھاگ کر تاجیکستان پہنچے تھے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان افغان پائلٹوں نے امریکہ میں ٹریننگ حاصل کی تھی اور کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد 16 طیاروں کے ساتھ تاجیکستان پہنچے۔ تاجیکستان نے ان پائلٹوں کو دارالحکومت دوشنبہ سے باہر ایک کوہستانی علاقے میں واقع طبی مرکز میں رکھا ہوا ہے اور انھیں عنقریب امریکہ منتقل کیا جائیگا۔

در ایں اثناء تاجیکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال کے دوران 15 ہزار افغان مہاجرین  کو اس ملک میں پناہ دی گئی ہے ۔

ٹیگس