Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم کی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

عراقی وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں عوام سے بھرپور شرکت اور امیدواروں کے کھوکھلے وعدوں کے دھوکے میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عراقی عوام کے لئے انتخابات میں  بڑے پیمانے پر شرکت کرکے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔

مصطفی الکاظمی نے عہدے اور رہائشی زمینیں دینے کا وعدہ کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دینے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عراقی عوام  سے اپیل کی کہ اس طرح کے افراد کھوکھلے وعدوں کے ذریعے ووٹ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ ان پر اعتماد نہ کریں۔

عراقی وزیراعظم نے قومی سلامتی کی وزراء کونسل کے اجلاس میں ملک کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے عمل میں غیرجانبدار رہیں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات کو ناکام بنانے کی ہر کوشش کو شکست سے دوچار کر دیں۔

 عراق کے پانچویں پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو ہوں گے۔

ان انتخابات میں پارلیمنٹ کے دوسو انتالیس ممبران منتخب ہوں گے اور یہی ممبران پارلیمنٹ نئے وزیراعظم اور نئی حکومت کا تعین کریں گے۔

 

ٹیگس