Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • عراقی حکومت نے اربیل اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا، حماس نے کی قدردانی

عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کرکے عراقی کردستان کے اربیل علاقے میں ہونے والی صیہونیوں کے اس اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا ہے جسے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے نام پر منعقد کیا گیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، ہفتے کے روز عراق کے وزیر اعظم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا۔

اس بیان میں اربیل میں منعقدہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئي۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صہیونی حکومت کے عراق کے زیر کنٹرول عراقی کردستان کے اربیل میں کچھ قبائل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے نام پر کئے جانے والے اجلاس کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔

عراقی حکومت نے اس بیان میں کہا کہ در حقیقت یہ اجلاس کچھ مقامی قبائل کی نمائندگی میں منعقد نہیں ہوا جبکہ یہ ایک بہانہ ہے۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت کی بنیاد پر ہم اپنے پرانے تاریخی موقف پر قائم ہیں۔ بیان کے مطابق عراق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے۔

دوسری جانب حماس نے صیہونی حکومت کے بارے میں عراقی حکومت کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

ٹیگس