بغداد پر داعش کا حملہ ناکام
عراق کی رضاکار فورس نے دارالحکومت بغداد پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا۔
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے منگل کو شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ کے علاقے پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا.
الحشدالشعبی کی جوابی کارروائی میں داعش دہشتگرد فرار کرنے پر مجبور ہوئے تاہم ان کا ایک سرغنہ ہلاک کر دیا گیا۔
اتوار کو بھی صوبہ دیالہ کے بعقوبہ شہر کے شمال میں العبارہ علاقے پر داعش کے دو حملوں میں نوعراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں ایک فوجی افسر بھی تھا۔
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے اس حملے میں اسنایپروں اور دھماکا خیزمواد کا استعمال کیا تھا۔
العبارہ بعقوبہ سے پندرہ کلومیٹر دوری پر واقع ہے اور داعش کے باقیات کا اڈہ شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں داعش دہشتگرد گاہے بگاہے عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
عراق کے مختلاف علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے شب و روز عراقی فوج اور رضاکار فورس الحشدالشعبی کی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔