Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • اربعین واک نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت

عراق میں اس سال سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام میں بڑے پیمانے پر زائرین نے شرکت کی۔

عراق کے عتبات عالیات کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال کورونا وائرس کے باوجود سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں 16 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عراق کی حکومت نے ایران سے 60 ہزار زائرین کو اربعین حسینی میں شرکت کی اجازت دی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی اٹھا لی گئی اور پھر 90 ہزار ایرانی زائرین نے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں شرکت کی۔

عراق کی عوامی رضاکار تنظیم حشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔

قابل ذکر ہے کہ بعض روایات کے مطابق ۲۰ صفر کو اسیران کربلا کا قافلہ کوفہ و شام کی دشوار منازل طے کرنے کے بعد واپس کربلا لوٹا جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے عزیزوں اور پیاروں کا غم منایا۔ ایک روایت کے مطابق صحابی رسول جابر بن عبد اللہ انصاری بھی کربلا پہنچے جو بعدِ میں کربلا قبر امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر قرار پائے۔

 

ٹیگس