Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • طالبان فورس اور تاجکستان کی فوجیں آمنے سامنے آگئیں

افغانستان کے طالبان اور تاجکستان کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہوگئی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق، ماسکو میں روسی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں مشترکہ سرحدوں افغانستان اور تاجکستان کے فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافے کی خبریں ملی ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے پریس سیکریٹری الیکسی زائیسیف نے کہا کہ ہم تاجک اور افغان حکام کے تند و تیز بیانات کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے حکام کو صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان حکومت کے نائب سربراہ عبد السلام حنفی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تاجکستان ان کے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
اس سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تاجکستان کی سرحدوں کے قریب دسیوں ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی تعنیاتی کی اعلان کیا تھا۔

ٹیگس