کابل میں بم دھماکہ، متعدد جاں بحق و زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے میں واقع مسجد کے قریب طالبان حکام کے راستے میں آج دوپہر بعد ہونے والے ایک دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مرنے والے عام شہری ہیں۔ ابھی اس دھماکے تفصیلات اور مرنے والوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی مجلس فاتحہ خوانی کے موقع پر ہوا ہے۔
درایں اثنا طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے اعلان کیا ہے کہ افواہوں کے برخلاف نہ ہی کوئی چینی طیارہ بگرام ایئربیس پر اترا ہے اور نہ ہی چینی فوجی اس اڈے پر تعینات ہوئے ہیں۔
گذشتہ شب تین مہینے کے بعد بگرام ایئربیس کی لائٹیں دوبارہ جل اٹھیں اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی کہ یہ ایئربیس چین کے سپرد کر دیا گئی ہے۔
مزید دیکھیئے:
سکیورٹی خدشات اور مہنگائی سمیت طالبان کو متعدد چیلنجوں کا سامنا