طالبان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا
Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے صوبہ دایکنڈی میں طالبان کے ہاتھوں 13 افراد کے قتل عام سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ غلط ہے اس لئے کہ اس میں طالبان کے موقف کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور اس قتل عام سے متعلق مستند دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل منگل 5 اکتوبر کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ طالبان گروہ نے صوبہ دایکنڈی میں 13 افراد کو ہلاک کیا تھا جن میں 2 عام شہری بھی تھے۔