Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran

افغانستان کے شہر قندوز میں گزشتہ روز جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

یہ دھماکہ قندوز کے سید آباد علاقے میں واقع شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہوا تھا جس میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تقریبا 100 ہو چکی ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تقریبا 100 ہوگئی ہے جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے۔

طالبان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس  خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس جرائم کے ذمہ داروں کو ضرور سزا دی جائے گی۔

ٹیگس