Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرین کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت الوفاق نے، آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔ بحرین کے عوام، آل خلیفہ حکومت کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اقدام کے خلاف، مظاہرے کر رہے ہیں۔

جمعیت الوفاق نے کہا کہ ان مظاہروں میں بحرینیوں نے ’اسرائیل مردہ باد‘، ’اسلامی بحرین میں صیہونی سفارتخانے کی اجازت نہیں‘، ’بحرین کی سرزمین سے باہر نکلو‘ جیسے نعرے لگا کر آل خلیفہ حکومت کے صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کی پوری شدت سے مخالفت کی۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے 15 ستمبر 2020 کو وائٹ ہاؤس میں تعلقات بحالی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ان مظاہروں میں بحرینی عوام نے ملک کی جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا۔

ٹیگس