Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں حفظان صحت اور سماجی خدمات کا نظام روبزوال ہے: یونیسف کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کے نائـب سربراہ عمر عبدی نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں حفظان صحت اور سماجی خدمات کا نظام زوال سے دوچار ہے اور اس ملک میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارۂ یونیسف کے نائـب سربراہ عمر عبدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان شدید بحران سے دوچار ہے اور اس بحران میں افغان بچوں کا کوئی قصور نہیں جبکہ بچوں کو ہی زیادہ  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پولیو اب بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے جبکہ کورونا نے حالات کو ابتر بنا دیا ہے اور صورت حال اس سے بھی بدتر ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی خبردار کیا تھا کہ افغان عوام کو اگر بچانے کی کوشش نہیں کی گئی تو پوری دنیا کے لئے اس کے خطرناک نتائچ برآمد ہوں گے۔ انٹونیو گوترش نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان معیشت کو تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش کرے ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں اپنی بیس سالہ موجودگی  کے بعد اگست میں اچانک اس ملک سے انخلا کا فیصلہ اور اقدام کر دیا جس کی بنا پر افغانستان میں حالات مزید ابتر ہو گئے ہیں۔

ٹیگس